عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیا

عالمی عدالت انصاف نے پاکستان میں گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کا کیس سماعت کے لیے مقررکردیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیا ہے۔ مقدمے کی سماعت آئندہ برس فروری میں ہو گی۔

ذرائع کا کہ عالمی عدالت انصاف میں فروری 2019 میں ایک ہفتہ روزانہ کی بنیاد پر کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت ہو گی۔

واضح رہے کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے گرفتار کیا تھا۔ کلبھوشن پر پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں۔

رواں برس 10 اپریل 2017 کو فوجی عدالت کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو جاسوسی، کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔

بھارت کی جانب سے عالمی عدالت میں معاملہ لے جانے کے سبب کلبھوشن یادیو کی سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay