حنیف عباسی کی طبیعت مزید بگڑ گئی، سی سی یو منتقل

Hanif-Abbasi

راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرعلاج مسلم لیگ ن کےرہنماءحنیف عباسی کی طبیعت مزید بگڑ گئی جس کی وجہ سے انہیں سی سی یو منتقل کر دیا گیا ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق انجیوگرافی بھی کی گئی تھی جس کے بعد اسٹنٹ ڈالا گیا تھا، وہ اسپتال میں 5 روز سے داخل ہیں اور اب انہیں سی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اسپتال کا وی آئی پی وارڈ سب جیل قرار دیا گیا ہے اور کسی کو حنیف عباسی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔ اسپتال میں جیل کے قوانین کو اپنایا جا رہا ہے اور جیل پولیس ہی وارڈ اور سی سی یو پر تعینات ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay