پاکیزہ فلم کا مشہور گانا ’’چلتے چلتے ‘‘ اب عاطف اسلم کی آواز میں

ممبئی : پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے 70 کی دھائی کی شہرہ آفاق فلم ’’پاکیزہ‘‘ کا مشہور ترین گانا ’’چلتے چلتے‘‘ اپنی آواز میں گا کر ایک بار پھر اپنے مداحوں کے دل جیت لیے۔

جی ہاں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں بھارتی فلم مترون کے لیے 1972 میں شہرہ آفاق فلم ’پاکیزہ‘ کا مشہور گیت ’چلتے چلتے‘ گانا اپنی آواز میں گایا جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا میں جاری کی۔

ویڈیو کو سوشل میڈیا میں صارفین نے بے حد پسند کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ چند منٹوں میں اس کی ویڈیو کو لاکھوں افراد نے شیئر بھی کیا ۔

واضح رہے کہ 1972 میں مینا کماری کی پاکیزہ فلم کا یہ گالا لتا منگیشکر نے گایا تھا جس کو کیفی اعظمیٰ نے لکھا تھا اور موسیقار غلام محمد تھے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay