شجرکاری مہم کامقصدآئندہ نسل کوبہترماحول فراہم کرناہے:عمران خان

Imran Khan

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہشجرکاری مہم کامقصدآئندہ نسل کوبہترماحول فراہم کرناہے۔

وزیراعظم عمران خان  نےہری پور میں پودا لگا کرشجرکاری  مہم کا آغاز کیا اس موقع پر  وزیراعظم عمران خان نے  میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھرمیں5سال میں10ارب درخت لگائیں گے،شجرکاری مہم اگلے5سال تک جاری رہےگی ۔

انھوں نے کہاکہ  پاکستان کوسرسبزوشاداب کرنےکاارادہ کرلیاہے،شجرکاری مہم کامقصدموسمیاتی تبدیلیوں سےبچناہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ شہروں میں بھی بڑےپیمانےپردرخت لگانےہیں، شجرکاری اورصفائی کانظام نصاب میں شامل کریں گے ۔

انھوں نے مزید کہاکہ  کےپی میں10سالوں میں2سوارب روپےکی لکڑی کاٹی گئی تھی،درخت نہ لگائےتوماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوگا،

وزیراعظم  کا کہنا تھاکہ شجرکاری مہم کامقصدآئندہ نسل کوبہترماحول فراہم کرناہے،درخت لگانےسےبارشیں بھی ہوں گیاگردرخت نہ لگائےتوپاکستان ریگستان بن جائےگا۔

وزیراعظم عمران خان  نے کہاکہ جوبھی خالی علاقےاورزمین ملےوہاں پودےلگائیں،ماحولیاتی آلودگی کےحوالےسےہماراملک ساتویں نمبرپرہے ۔

خیلاے رہے کہ ملک بھرمیں”پلانٹ فارپاکستان”کےنام سےشجرکاری مہم کاآغاز ہو گیا ہے  جس کےتحت5سال میں10ارب درخت لگانےکامنصوبہ بنایاگیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق  شجرکاری مہم وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پرشروع کی جارہی ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی دس ارب درخت لگانے کی سونامی مہم دوہزار اٹھارہ کے تحت تقریباً پندرہ لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔مہم کے دوران ملک بھر کے ایک سو نوے مراکز میں لوگوں کو مفت پودے دئیے جائیںگے۔

اس مہم کا مقصد درخت لگانے کیلئے عوام، تنظیموں، کاروباری اور صنعتی اداروں اور سول سوسائٹی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

پہلےمرحلےمیں اسلام آباداور صوبائی دارالخلافوں میں 15لاکھ پودےلگائیں گے ۔ جبکہ گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں بھی پہلےمرحلےمیں پودے لگائےجائیں گے ۔

ہرصوبےمیں زمین اورموسم کےلحاظ سےمختلف اقسام کےپودےلگائےجائیں گا 10ارب درختوں کی مہم میں خیبرپختونخوابھی بھرپورشرکت کرےگا ۔

وفاقی اورصوبائی حکومتیں عوام کو مختلف شہروں میں مفت پودے فراہم کریں گی مفت پودوں کےلیےبڑےشہروں میں کلیکشن پوائنٹس بنادیےگئےہیں ۔

خیال رہے کہ درخت موسمی اثرات سےنمٹنےمیں پاکستان کےلیےمددگارثابت ہوں گےدرختوں کااثرپورےخطےپرپڑےگا،بچوں کومحفوظ مستقبل دےسکیں گے ۔

سرکاری محکمے، مسلح افواج، غیر سرکاری تنظیمیں ،طلبا اور بڑی تعداد میں شہری آج کی شجرکاری مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay