خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں شہابیہ لگنے سے سوراخ کو بند کر دیا

ماسکو: بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں روس کے خلائی اسٹیشن پر پڑنے والے شگاف کو بھردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے ایک خلائی مشن پر مامور کیپسل سے ایک معمولی نوعیت کا شہاب ثاقب ٹکرا گیا تھا جس کی وجہ سے کیپسول میں سوراخ ہوگیا تھا۔ اس شگاف سے آکسیجن کا اخراج ہورہا تھا، جس کے باعث اس میں موجود 6 خلاء نوردوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو گیا۔

international space station leak

تاہم بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر موجود خلاباز وہاں ہونے والے ایک سوراخ سے آکسیجن کے اخراج کو روکنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن اور روسی دارالحکومت ماسکو میں موجود اس مشن کے کنٹرولرز کا کہنا ہے کہ اب عملے کے چھ ارکان کو کوئی خطرہ نہیں۔

واضح رہے کہ روس کا یہ مشن 8 جولائی کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچا تھا جس میں موجود خلاء نوردوں کو زمین سے 400 کلومیٹر دور لیباٹری میں منتقل کیا جانا تھا ، کیپسول میں سوراخ ہونے کا انکشاف خلائی اسٹیشن کے دباؤ کے سنسر سے ہوا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay