6ستمبر پاک افواج نے دشمن کی عددی برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیا

6ستمبر 1965ایک دن نہیں ایک تاریخ ہے ایک ایسی تاریخ جس میں پاک فوج کے جوانوں نے ایسی تاریخ رقم کی جس کی مثال کہیں نہیں ملتی ہے ۔اس دن پاکستان کی مسلح افواج نے اپنے سے دس گنا زیادہ طاقتور دشمن کو اس پاک سر زمین سے باہر نکال دیا اور 17 دن اور 18رات کی اس جنگ میں پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کی کمر توڑ دی ۔

6ستمبر کی صبح جب دشمن نے اس ارضِ وطن پر حملہ کیا تو وہ یہ نہیں جانتا تھا کے اس نے کس قوم کو للکارا ہے اس قوم کے شیر جوان سر کٹانا  توجانتے ہیں پر جھکا نا نہیں ۔ یہ ارض پاک اسلام کا قلعہ ہے اور اس کی حفاظت کے ذمہ دار مر جائیں گے مگر اس پر کبھی آنچ تک آنے نہیں دیں گے ۔ جب ہندوستان کی بری فوج نے یلغار کی تو اس وطن کے جیالوں نے اپنے وطن پر قربان ہونے اور دشمن کو پیچھے دھکیلنے کے لیے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دشمنوں کی صفوں میں داخل ہو کر کھلبلی مچا کردشمن کے ناپاک ارادوں کو نست و نابود کر کے انہیں عبرت کا نشان بنا دیا اور بتا دیا کے اگر کو ئی بھی اس دھر تی کی طرف ناپاک اور میلی نظر سے دیکھے گا تو اس کے بیٹے اس کی آنکھیں نو چ لیں گے ۔

پاکستان ائیر فورس نے بھی بری فوج کا بھر پور ساتھ دیا اور فضائی تاریخ کا ناقابل فراموش معرکہ ایم ایم عالم کا ہے انھوں نے سرگودھا میں ایک ہی جھڑپ میں چند سیکنڈ میں دشمن کے 5طیارے گرا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا اور پاک فوج کے شاہینوں نے اس ملک کی فضائی حدود کی حفاظت کرتے ہوئے دشمن کو بتا دیا کے جس راستے سے آو گے اس وطن کے جوانوں کو سینہ سپر پاؤ گے ۔

ملک کا دفاع کرنے میں پاک بحریہ کسی سے بھی پیچھے نا رہی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ساحلی پٹی کا دفا ع کر نے کے ساتھ ملکی اثاثوں کی بھی بھر پور حفاظت کی اور دشمن کو جتا دیا کے ہم اس ملک کی شان اور سمندروں کے پاسبان ہیں ۔

واضع رہے کے اس دن افواج پاکستان نے کوئی جنگ نہیں لڑی بلکہ صرف اور صرف اپنا اور اپنے وطن کا دفا ع کیا بھارتی جارحیت کا پاکستان کی تینوں دفاعی قوتوں نے منہ توڑ جواب دیا ایسا جواب جو رہتی دنیا تک اس کو یاد رہے گااس وقت ہمارے دلیر ،جانبازاور نڈرسپاہیوں نے زمین ،فضاء اور بحرہر محاز پردشمن کے دانت کھٹے کردیئےتھے۔

ڈس کلیمر:
نیوز ون کا یا اس کی پالیسی کا بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay