وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی اموربابراعوان کیخلاف نیب ریفرنس دائر

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کیخلاف احتساب عدالت میں نیب ریفرنس دائر کردیا  ۔

نیب کے اعلامیہ کے مطابق احتساب عدالت میں وزیر اعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان ، سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف، وزارت قانون کےسابق سیکریٹریزمسعودچشتی،ریاض کیانی، سابق کنسلٹنٹ شمیلہ محمود،سابق جوائنٹ سیکریٹری ریاض اور وزارت پانی وبجلی کےسابق سیکریٹری شاہدرفیع کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا ہے ۔

نیب کے مطابق مذکورہ افراد کی غفلت کے باعث نندی پورمنصوبے میں تاخیرہوئی اور پاورپلانٹ کی تنصیب میں تاخیرسے قومی خزانے کو27 ارب کانقصان ہوا۔

سپریم کورٹ نے نندی پورمنصوبےمیں تاخیرپررحمت جعفری کمیشن قائم کیا جس کی رپورٹ میں وزارت قانون کےافسران کو پروجیکٹ میں تاخیر کا ذمہ دارقراردیا تھا اور بعد ازاں وزارت قانون نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پرمعاملہ نیب کوبھجوایاتھا ۔

نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ نندی پور معاہدے کیلئے وزارت پانی وبجلی نے وزارت قانون سے رائے مانگی اور وزارت قانون نے وزارت پانی وبجلی کورائے دینے میں 2سال لگادیے ۔ 2 سال کی تاخیر کے باعث منصوبے کی لاگت میں27ارب کااضافہ ہوگیا اور ادارے کی تحقیقات سے ثابت ہوا کہ ملزمان نے جان بوجھ کرذمہ داری پوری نہیں کی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay