ٹائیفون نے جاپان میں تباہی مچادی

ٹوکیو: جاپان میں گزشتہ 25 برس کی تاریخ میں خوف ناک طوفان کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 170 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاپان میں 25 برس کی تاریخ میں سب سے بڑا اور خوف ناک ٹائیفون نامی طوفان کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوچکا ہے۔ طوفان سے مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک جب کہ 170 سے زائد  زخمی ہیں۔

 

 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے شہر وساکا میں 172 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے ایک ٹرک کو الٹ دیا جب کہ مقامی ریلوے اسٹیشن کی چھت کا ایک حصہ گرگیا، ’شیکوکو‘ جزیرے میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہوئے اور کنسائی ایئرپورٹ میں بارش کا پانی بھر جانے کے باعث 100 سے زائد پروازیں معطل ہوگئیں۔

طوفان کے باعث بجلی کی ترسیل کا نظام درہم برہم اور ملک کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا، پروازیں معطل اور ٹرینوں کی آمد و رفت بھی بند کردی گئی جس کے بعد حکومت کی جانب سے  شہریوں کو گھر میں رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay