وزیراعظم نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

sui-gas

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے گیس کمپنیوں کے ٹیرف میں اضافے کی منظوری دے دی اور گیس چوری کے لئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اوگرا کی تجویز کے مطابق گیس کی قیمتوں میں چھیالیس فیصد اضافہ کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری اگلے ہفتے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں پیش کی جائیگی۔

وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کے باعث قومی خزانے کو بھاری نقصان ہوا، گیس کے لائن لاسز سے سالانہ 50 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے لہذا قومی خزانے کو نقصان سے بچانے کے لیے گیس کی قیمت میں 46 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay