یوم دفاع کا جذبہ 6 ستمبر تک محدود نہیں، وزیراعظم

imran-khan

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یوم دفاع کا جذبہ صرف 6 ستمبر تک محدود نہیں ہے۔

یوم دفاعِ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اہل پاکستان، افواج پاکستان کا یہ جذبہ پوری دنیا دیکھ چکی ہے اور گزشتہ17سالوں میں دہشتگردی کےخلاف کٹھن جنگ میں قربانیوں کی مثال نہیں ملتی جبکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بچوں، جوانوں نے قربانیاں دیں ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے میں افواج پاکستان کی مہارت کو سراہتا ہوں۔ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے فوج کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمسایوں کے ساتھ برابری کی بنیادوں پر تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہوں اور عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی روک تھام میں کردار ادا کریں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عزم کا مظاہرہ کیا اور تمام شہداء،غازیوں اور ان کےاہلخانہ کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے منطقی انجام تک بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay