ملک بھر میں یوم فضائیہ ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

ملک بھر میں آج یوم فضائیہ ملی جوش و جذبے سے منایا گیا ۔

پاک فضائیہ کےشہداءاورغازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے  ملک بھرمیں تقاریب  منعقد کی گئیں جن میں پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت اورغازیوں کوخراج تحسین پیش کیاگیا ۔

یوم فضائیہ موقع کے پر کراچی میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کےمہمان خصوصی ایئروائس مارشل احسن رفیق نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہاکہ فضائیہ ہرقسم کےخطرات سےنمٹنےکےلیے تیار ہے،کسی بھی جارحیت کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

 اس موقع پر ایئروائس مارشل احسن رفیق نے راشدمنہاس شہید کےمزار پر حاضری دی اور شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اورپھول چڑھائے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay