بھارت سے مذاکرات کی پیشکش پر حکومت کو فوج کی مکمل حمایت حاصل ہے، فواد چوہدری

Fawad-Chaudhry

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم اداروں کے ساتھ ہیں اور ادارے ہمارے ساتھ ہیں بھارت سے مذاکرات کی پیشکش پر حکومت کو فوج کی مکمل تائید اورحمایت حاصل ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارےکوانٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان نے وزیراعظم بنتے ہی اپنی پہلی تقریر میں کہا کہ دہلی ایک قدم بڑھائے تو ہم دو بڑھائیں گے۔ انہوں نے بھارت کے وزیراعظم سے بات چیت بھی کی  اور بھارتی کھلاڑیوں کو دعوت دی۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور فوج امن کے لئےبھارت سےبات کےخواہشمندہیں اور دہلی کو اس کے کئی اشارے بھی دیے جا چکے ہیں مگر بھارت کی جانب سےاس سلسلےمیں مثبت جوابی اشارےنہیں ملے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا مسئلہ یہ ہے کہ نریندر مودی نے جس طرح پاکستان مخالفت پر اپنی الیکشن مہم چلائی ہے اب بی جے پی آنے والے اس سوچ میں پھنسی ہوئی ہے کہ کہیں پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے سے ان کے ووٹرز پر کوئی فرق نہ پڑ جائے۔‘

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay