3 مفت خوروں کی کھانے کے مقابلے میں چاندی

سڈنی: آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے کھانا کھانے کے مقابلے میں 3 بسیار خوروں نے صرف 39 منٹ میں 16 کلو کھانا کھا کر وہاں موجود تمام شائیقین کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ ملکی لین نے 3 بسیار خوروں کے درمیان یہ دوستانہ مقابلہ منعقد کیا۔ جس میں میں ڈیڑھ کلو گوشت پیٹیز اور 6 لیٹر ملک شیک بھی شامل تھا اس مقابلے کا عنوان ’مرد بمقابلہ 16 کلو گرام‘ تھا۔

مقابلے میں ڈیڑھ کلو گرام فرائیز، ڈیڑھ کلو گرام وزنی مٹن پیٹیز، ایک کلو پنیر، ایک کلوگرام پورک، ڈیڑھ کلو گرام پنیر کیک، چھ لیٹر ملک شیک اور دیگر چھوٹی بڑی کھانے کی اشیاء شامل تھیں۔ اس کے علاوہ کمپنی کے سب سے بڑے برگر بھی تھے جسے پیاز کے ساتھ پیش کیا گیا تھا۔

آسٹریلیا کے نمبر ون اور دنیا کے دسویں ایوارڈ یافتہ خوش خوراک مسٹر اسٹبس نے کمپنی کی طرف سے دیے گئے 16 کلو کھانے کی اشیا کو ایک خوراک میں کھانے کا چیلنج قبول کیا۔

مقابلہ شروع ہونے سے پہلے خوش خوراک اسٹبس نے ملک شیک کو ہضم کرنا ایک مشکل کام قرارد دیا ۔ چیلنج کو قبول کرنے والے تمام شرکاء نے اپنے پیٹ کو گزرے چوبیس گھنٹے سے کسی طرح کے بھی کھانے سے بھرنے کی کوئی کوشش نہیں کی تھی۔

16 گلو گرام کھانا کھانے کے لیے تینوں شرکا نے سیر ہو کر پانی پیا تھا تا کہ معدے کو صاف اور لچک دار بنایا جاسکے اور زیادہ سے زیادہ کھانا معدے میں رکھنے کی گنجائش بن سکے۔

واضح رہے کہ اسٹبس کچھ روز قبل ساڑھے پانچ کلوگرام پنیر کی مٹھائی کھاکر ایک ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔

 

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay