ن لیگ اپنے ووٹوں پر ڈاکے کا حساب لے کررہے گی، حمزہ شہباز

Hamza-Shahbaz

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ن لیگ اپنے ووٹوں پر ڈاکے کا حساب لے کررہے گی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ایمانداری سے پنجاب کی خدمت کی ہے اور 2018 کے الیکشن میں ن لیگ پنجاب کی بڑی جماعت بن کر ابھری تھی۔ ن لیگ اپنے ووٹوں پر ڈاکے کا حساب لے کر رہے گی۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب نے ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے اقتدار بنایا تھا جبکہ جعلی مینڈیٹ والے صرف ڈگڈگی بجانے آئے ہیں۔ مسلم لیگ ن دوبارہ اقتدار میں آکرعوام کی خدمت کرے گی اور نیازی صاحب میری دعا ہے آپ ڈیمز کے لیے کچھ کرجائیں۔

ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نیازی صاحب نے کے پی میں ڈیمز بنانے کا وعدہ کیا مگر ایک بھی نہ بنا سکے اور لگتا ہے بھاشا ڈیم بھی نوازشریف آکر بنائیں گے۔ عوام سے سیاسی رشتہ نہیں پیار کا رشتہ ہے اور دیہاتوں میں 14،14 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جو بجلی صنعتوں کو دی تھی وہ بھی واپس لے لی گئی ہے اور نواز شریف کو کہا گیا بجلی گیس کی ریٹ بڑھادو، انہوں منع کردیا تھا۔ نواز شریف نے بھاشا ڈیم کے نام پر کیے گئےغبن کی تحقیقات کرائیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 100 ارب روپے بھاشا ڈیم کیلئے مختص کیے تھے اور 22 کروڑ لوگوں کے ملک کے مسائل کا حل تلاش کرنا آسان کام نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسانی سے ووٹ چوری کو ہضم نہیں ہونےدیں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay