عامرخان نے سیموئیل ورگاس کو شکست دے دی

برمنگھم : پاکستانی نژادبرطانوی باکسر عامرخان نے سیموئیل ورگاس کو شکست دے کر ایک بار پھر رنگ کے کنگ بن گئے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو برمنگھم کے باکسنگ ارینا میں کھیلے جانے والے مقابلے میں پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دے دی۔

تینوں ججز نے باکسرعامرخان کے حق میں متفقہ فیصلہ دیا۔

عامرخان اورسیموئیل ورگاس میں مقابلہ 36منٹ جاری رہا۔ 12راؤنڈ تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں باکسر عامر خان نے اپنے حریف سیموئیل ورگاس کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دی۔

مقابلے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی نژادبرطانوی باکسر عامرخان کا کہنا تھا کہ ورگاس اچھا فائٹر ہے۔ فائٹ سے بہت کچھ سیکھا ۔اپنی پرفارمنس پر خوش ہیں۔

نومنتخب عمران خان کے بارے میں کہناتھا کہ عمران خان خودبھی اسپورٹس مین ہیں،مجھےلگتاہےکہ وہ کھیلوں کوفروغ دیں گے۔ پاکستان میں باکسنگ کا بہت ٹیلنٹ ہے، وزیراعظم عمران خان کو کھیلوں کو فروغ دیناچاہیے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مزید باکسنگ اکیڈمیز کھولنے کی ضرورت ہے،پاکستان میں بھی باکسنگ کے مقابلے ہونے چاہئیں۔ پاکستان میں ایک ٹریننگ سینٹر کھولاہےجہاں بہت سے باکسر ٹریننگ کررہےہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay