وزیرصحت پنجاب کا ’’اسپتال ٹال فری کال سروس‘‘کےآغازکااعلان

لاہور : وزیرصحت پنجاب نے ’’اسپتال ٹال فری کال سروس‘‘ کے آغاز کا اعلان کردیا۔

وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کاکہنا ہے کہ شکایات080099000پردرج کروائی جاسکتی ہیں،ہیلپ لائن سینٹرفوری اسپتال ذمہ داران سےرابطہ کرےگا،ذمہ داران سےرابطےکےبعدشکایات کنندہ کومطلع کیاجائےگا۔

یاسمین راشد نے کہا کہ اسپتالوں کی ایمرجنسی میں طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،اسپتالوں میں عملہ مریضوں اورتیمارداروں سےاچھاسلوک کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں عوام اعتمادبڑھانےکیلئےہرممکن اقدام کریں گے،اسپتالوں کی ایمرجنسی میں شکایات کی نگرانی خودکروں گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے2200 آسامیوں پر نرسزکی بھرتی کےلیےمنظوری دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ نرسزکی بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کےذریعے کی جائیں گی،اسپتال آئےدکھی مریضوں سےاچھا سلوک آخرت میں نجات کاذریعہ ہے۔ 

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay