افغانستان: کابل میں خودکش دھماکہ ، 7 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز نے افغان حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ کابل میں سویت مخالف برسرپیکار رہنے والے مجاہدین کے کمانڈر احمد شاہ مسعود کی برسی کے موقع پر جلوس نکالا جا رہا تھا جس کے دوران موٹرسائیکل پر سوار خودکش حملہ آوار نے جلوس کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

افغان پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعے سے کچھ ہی گھنٹوں پہلے کابل میں پولیس نے ایک خودکش حملہ آوار کو اس کے دھماکا کرنے سے پہلے ہی گولی مار کر ہلاک کردیا تھا ۔

افغان حکومت کے ترجمان واحد مجروح کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں 25 افراد زخمی ہوئے جو جائے وقوعہ سے اسپتال منتقل کردیے گئے ہیں۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق خودکش حملے میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay