پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹرتک اضافے کا امکان

petroleum

اسلام آباد: حکومت نے عوام پر ایک مرتبہ پھر پیٹرول بم گرانے کا منصوبہ بنالیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹرتک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں تیاری کر رہی ہے اور وزارت خزانہ وزیراعظم عمران کی مشاورت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کل کرے گی۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کو ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمتوں میں13روپےفی لیٹر، پٹرول کی قیمتوں میں9روپے10پیسےفی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 2 پیسےفی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں6روپےفی لیٹراضافے کی تجویز دی گئی ہے اور ممکنہ طور پر نئی قیمتوں پرعملدر آمد یکم نومبر سے ہوگا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے ہی وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے 300 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 10فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ معاشی بحالی کے لیے صنعت،تجارت اورزراعت کومستحکم کرناہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay