30 اکتوبر 2011 فیصلہ کن لمحہ تھا ،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 30 اکتوبر 2011 فیصلہ کن لمحہ تھا ، جب تحریک انصاف نے بغیرخون بہائے 2جماعتی نظام اور اسٹیٹس کو توڑا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 30 اکتوبر 2011 پاکستان کی تاریخ کافیصلہ کن لمحہ تھا،اس دن پاکستان بدلہ اور نوجوانوں میں سیاسی شعور بیدار ہوتے دیکھا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس دن پاکستان بدلہ اورنوجوانوں میں سیاسی شعورپیدارہوتے دیکھا اور تحریک انصاف نے بغیر خون بہائے 2 جماعتی نظام اور اسٹیٹس کو توڑا۔

واضح رہے کہ 30 اکتوبر 2011 کو پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ کیا تھا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے خطاب کیا تھا۔