اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس: پی آئی اے کے لیے 17 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

asad-umer

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کے لیے 17 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے خصوصی پیکج کی منظوری دی گئی ہے جبکہ برٹ رسم گیس فیلڈ سے سوئی سدرن کو 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی بھی منظوری دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر فیصلہ مؤخر کردیا جو اگلے اجلاس میں متوقع ہے جبکہ ڈھوڈک گیس فیلڈ سے 120 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سوئی ناردن کو دینے کی منظوری دی گئی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay