جعلی اکاؤنٹس کیس : سپریم کورٹ کا انورمجید،عبدالغنی مجید اورحسین لوائی اسلام آباد منتقل کرنےکاحکم

anwar-majeed

لاہور : سپریم کعرٹ  نےانورمجید،عبدالغنی مجید اورحسین لوائی کو کراچی سےاسلام آباد منتقل کرنےکاحکم دے دیا ۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی ۔

 عدالت نےانورمجید ان کے بیٹے عبدالغنی مجید اور سابق چیئرمین پاکستان  اسٹاک  ایکس چینج حسین لوائی کواسلام آباد منتقل کرنےکاحکم دیتے ہوئے کہا کہ انورمجیدکوپمز،عبدالغنی مجید اورحسین لوائی کواڈیالہ منتقل کیاجائے۔

چیف جسٹس نے اپنے ریماکس میں کہاکہ یہ لوگ بہت بااثرہیں کراچی میں ان کااقتدارہے، انہیں اسلام آبادمنتقل کیاجائےتاکہ آزادانہ تفتیش ہوسکے،مکمل تفتیش کےبعددیکھاجائےگاانہیں واپس بھجوایاجائے۔

چیف جسٹس نے مزید کہاکہ جےآئی ٹی اس لیےبنائی تھی جان سکیں کک بیکس پیسےکوقانونی کیسےبنایا۔

ڈی جی ایف آئی اے نے معزز عدالت کو بتایا کہ انورمجید انکوائری میں تعاون نہیں کررہے، جس پر چیف جسٹس نے ریماکس دیے کہ اب جےآئی ٹی کوبااختیاربنادیاگیا10دن میں تفصیلی رپورٹ پیش کرے ۔

دوران سماعت انورمجید کےوکیل کی باربارملزم سےکراچی میں ہی تفتیش کی استدعا جاری رہی ۔ جس پر عدالت نے ریماکس دیے کہ آپ کےاصرارسےہم زیادہ غیرمطمئن ہورہےاس کےپیچھےکوئی وجہ ہے ؟چیف جسٹس نے ریماکس دیے کہ اگرانورمجید عام جہازپرنہیں آسکتےتوایئرایمبولینس میں لےآئیں ۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay