پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے بقایاجات کے لیے فنڈز کی منظوری

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر نے پاکستان اسٹیل کے ملازمین کے بقایاجات کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ اسد عمرکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں ملازمین کےبقایاجات کے لیے 1ارب 6 کروڑ سے زائد کی منظوری دی گئی ۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان اسٹیل کے ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی کے لیے 1ارب 6 کروڑ سے زائد کی منظوری دی گئی ۔

اجلاس میں موسم سرماکےلیےگیس لوڈمینجمنٹ پلان کی تجویز ایک مرتبہ پھرمؤخر کردی گئی جب کہ فیصلہ کیا گیا کہ وزارت توانائی مجوزہ گیس لوڈمینجمنٹ پلان پرغور کرے گی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے گنےکے کاشتکاروں کوبقایا جات کی ادائیگی میں تاخیرکانوٹس لیا جب کہ وسط ایشیااورافغانستان سے کپاس درآمد کرنے کی منظوری بھی دی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کپاس کی صفائی اوربیماریوں سے تحفظ کے تمام قوانین پر عمل درآمد ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق پاسکوذخائرمیں پڑی2لاکھ ٹن گندم پولٹری ایسوسی ایشن کوفروخت کرنے کی منظوری دی گئی جب کہ پولٹری ایسوسی ایشن کو گندم 1300 روپے فی من فروخت کی جائے گی شوگرملزکی مشکلات پرچینی کی برآمد کے امکان کابھی جائزہ لیا گیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay