گیس پریشربہتررہاتوسی این جی کوگیس کی ترسیل بحال کردی جائےگی

کراچی : ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ گیس پریشربہتررہاتوسی این جی کوگیس کی ترسیل بحال کردی جائےگی، سسٹم میں گیس آتےہی حالیہ بحران ختم ہوجائےگا۔

ترجمان سوئی سسرن گیس کمپنی کے مطابق گیس پریشرکی صورتحال میں بہتری آنےلگی ہے، گیس پریشربہتررہاتوسی این جی کوگیس کی ترسیل بحال کردی جائےگی۔

مزید پڑھیے: وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزرا کی ملاقات، گیس کے بحران پر بات چیت

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ سسٹم میں گیس آتےہی حالیہ بحران ختم ہوجائےگا، سی این جی کھولنے کے صحیح وقت کا تعین گیس پریشر دیکھ کر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی بندش کا آج چھٹا روز ہے۔ گیس کی فراہمی معطل ہونے کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر سے غائب ہوگئی جبکہ رکشہ ڈرائیورز نے مان مانے کرایوں پر اضافہ کردیا،عوام پیدل اور لوڈنگ سوزوکی پر سفر کرنے سے مجبور ہوگئے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay