جنسی ہراسانی کیس : آلوک ناتھ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

[mashshare]
Alok-Nath

جنسی ہراسانی کیس میں عدالت نے اداکارآلوک ناتھ کی قبل از گرفتاری کی ضمانت منظور کرلی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بھارتی فلم انڈسٹری میں ’می ٹو مہم‘  بہت زور پکڑ گئی تھی اور ہم آپ کے ہیں کون ، ہم ساتھ ساتھ ہیں اور ویواھ جیسی کامیاب اور گھریلو فلموں میں ایک نیک اور سنسکاری بابو جہ اور کاکا جی کا کردار نہایت مہارت سے ادا کرنے والے بابوجی ’الوک ناتھ‘ بھی اس کی زد میں آئے تھے۔

بھارتی فلموں اور ڈراموں میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے الفاظ پرمپرا ، سنسکاری ، پاسداری ،مان مریادا وغیرہ ہیں اور ان تمام القابات پر بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے الوک ناتھ پورے اترتے ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس فلم ساز ’ونتا نندا‘ نے بھارتی اداکار الوک ناتھ پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے اُنہیں19 سال قبل زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ دوسری جانب اداکارآلوک ناتھ نے ان الزامات کو رد کردیا۔

ونتا نندا نے مزید کہا تھاکہ دونوں فنکار 90 کی دہائی کا مشہور ترین بھارتی شو’ تارا‘ میں ایک ساتھ کام کررہے تھے، اسی دوران الوک ناتھ نے نندا کو اُن ہی کے گھر پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

دوسری جانب اداکار آلوک ناتھ نے مصنفہ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کیا تھا جس میں مصنفہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم عدالت نے ان کی درخواست ردکردی تھی، بعد ازاں ونتا نندا کے کہنے پر اداکار کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق آلوک ناتھ کے وکیل کی جانب سے ان کی گرفتاری کے خوف سے مقامی عدالت میں قبل از ضمانت درخواست دائر کی گئی جو عدالت کی جانب سے منظور کرلی گئی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay