کسی کی نظر میں سرفراز کی جگہ کوئی کپتان ہے تو بتادے، وسیم اکرم

کراچی: سابق لیجنڈ اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان وسیم اکرم کا سرفراز احمد کی کپتانی کا دفاع کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر کسی کی نظر میں سرفراز کے سوا کوئی کپتان ہے تو بتادے۔

سابق لیجنڈ اورقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان وسیم اکرم کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا جنوبی افریقہ سے شکست میں پورا قصور نہیں ہے جبکہ وہاں کی پچز ٹیسٹ کرکٹ کے لیول کی نہیں تھیں اور اگر جنوبی افریقا جیسی وکٹیں ہم بناتے تو اب تک رپورٹ ہوچکی ہوتیں۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہمیں سرفراز احمد کا اس مشکل وقت میں ساتھ دینا چاہیے، اگر کسی کی نظر میں سرفراز کے سوا کوئی کپتان ہے تو بتادے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کی تبدیلی سے بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

انکا کہنا تھا کہ ملتان ڈی ایچ اے میں کرکٹ اکیڈمی بنانے جارہا ہوں اور اسٹیٹ آف دی آرٹ اکیڈمی بنائیں گے۔ اکیڈمی میں عالمی معیار کی تمام سہولیات میسر ہوں گی اور اکیڈمی کا معیار دبئی اور جنوبی افریقہ جیسا ہوگا۔

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اکیڈمی میں ہر طرح کے کوچز رکھے جائیں گے جبکہ ہمارے پاس اسپنر ختم ہورہے ہیں۔ سعید اجمل، مشتاق احمد، ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کریں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay