مسلسل 2 ٹیسٹ میچز میں شکست کے بعد قومی ٹیم میں تبدیلی کا امکان

جوہانسبرگ: قومی ٹیم کا جنوبی افریقہ سے مسلسل 2 ٹیسٹ میچز ہارنے کے باعث ٹیم میں 2 تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے 2 تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے جبکہ قومی ٹیم آج کیپ ٹاؤن سے جوہانسبرگ پہنچے گی اور ایک دن آرام کے بعد کل سے پریکٹس کرے گی۔

تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں فخرزمان اور یاسر شاہ کی جگہ فہیم اشرف اور محمد رضوان کی شمولیت کا امکان ہے۔ جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ سیریز میں پہلے ہی 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے پر غور شروع کردیا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے افیشلز ٹیم کی قیادت کی تبدیلی کے حق میں نہیں ہیں۔

بورٖڈ افیشلز نے کپتان سرفراز احمد کو جزباتی فیصلہ سے گوریز کرنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا کہ اگلی ٹیسٹ سیریز میں ابھی کافی وقت پڑا ہے آپ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی نہ چھوڑیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ٹیسٹ 11 جنوری سے شروع  ہوگا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay