قومی ٹیم کا جنوبی افریقہ کے خلاف 16 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ٹیم کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے 16 رکنی ون ڈے اسکواڈ منتخب کیا جس کا پی سی بی نے اعلان کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف 16 رکنی اسکواڈ میں سرفراز احمد (کپتان)، بابراعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، محمد رضوان، حسین طلعت، عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر، محمد حفیظ، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، شعیب ملک اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز 19 جنوری سے 30 جنوری تک کھیلی جائے گی جبکہ پہلا ایک روزہ میچ 19 جنوری، دوسرا 22 جنوری، تیسرا 25 جنوری، چوتھا 27 جنوری اور آخری 30 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay