جوہانسبرگ ٹیسٹ میں بھی قومی ٹیم کی ناقص کارگردگی کی روش برقرار

جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے دن کا کھیلا ختم میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 262 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ جواب میں اپنی پہلی اننگ میں مہمان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 17 رنز بنالیے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جارہا ہے۔ جس میں میزبان ٹیم کے کپتان ڈین ایلگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگ کا آغاز ایڈن مرکرم اور ڈین ایلگر نے کیا۔ لیکن کپتان ڈین ایلگر اپنی ٹیم کو اچھی شروعات نہیں دے سکے اور 5 رنز بناکر محمد عباس کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے ایڈن مرکرم اور ہاشم آملہ نے کھیل کو آگے بڑھاتے ہوئے شاندار کم بیگ کیا اور 126 رنز پر پارٹنرشپ قائم کی۔ مگر ایڈن مرکرم 90 رنز بناکر فہیم اشرف کا شکار ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقہ کا تیسرا نقصان ہاشم آملہ کا ہوا جو 41 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں سلپ پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ چوتھی وکٹ ڈی بریون کی گری جو 49 رنز بناکر محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈیبلیو آؤٹ ہوئے۔

میزبان ٹیم کی پانچویں وکٹ ٹیمبا باووما کی گری جو 8 رنز بناکر محمد عامر کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ چھٹا نقصان زبیر حمزہ کا ہوا جو 41 رنز بناکر محمد عامر کا شکار ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ساتویں وکٹ فلینڈر کی گری جو 1 رن بناکر حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈیبلیو آؤٹ ہوئے۔ آٹھواں نقصان کگیسو رابادا کا ہوا جو کوئی اسکور نہیں بناسکے اور حسن علی کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

میزبان ٹیم کی نویں وکٹ کوائنٹن ڈی کوک کی گری جو 18 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر محمد عباس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آخری وکٹ ڈین اولیور کی گری جو بغیر کوئی رن بنائے فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دیکھایا جبکہ محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی نے 2،2  وکٹ حاصل کی اور شاداب خان کے حصہ میں ایک وکٹ آئی۔

جواب میں پاکستان کی جانب سے پہلی اننگ کا آغاز کرنے امام الحق اور شان مسعود آئے۔ لیکن قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی ناکام رہا اور شان مسعود 2 رنز بناکر فلینڈر کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے دوسرے آنے والے بلے باز اظہر علی تھے جو آئے اور پہلی ہی گیند پر فلینڈر کا شکار ہوئے۔

پاکستان اسکواڈ:

سرفراز احمد (کپتان)، امام الحق، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابراعظم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی اور محمد عباس شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ اسکواڈ:

ڈین ایلگر (کپتان)، ایڈن مرکرم، ہاشم آملہ، ڈی بریون، زبیر حمزہ، ٹیمبا باووما، کوائنٹن ڈی کوک، فلینڈر، کگیسو رابادا، ڈیل اسٹین اور ڈین اولیور شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کو سیریز میں پہلے ہی دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جبکہ پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں مسلسل دوسرے وائٹ واش کا سامنا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay