جوہانسبرگ ٹیسٹ: قومی ٹیم کو جیت کے لیے مزید 228 رنز درکار

جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے دن کا کھیلا ختم، میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 381 رنز کا ہدف کے دیا۔ جواب میں شاہینوں نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنالیے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جارہا ہے۔ تیسرے دن کے کھیل آغاز ہوا تو میزبان ٹیم کی جانب سے ہاشم آملہ 42 اور کوائنٹن ڈی کوک 34 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

ہاشم آملہ اور کوائنٹن ڈی کوک نے کھیل کو آگے پڑھاتے ہوئے 102 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ مگر ہاشم آملہ کی صورت میں جنوبی افریقہ کو چھٹا نقصان ہوا جو 71 رنز کی اننگ کھیل کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ساتویں وکٹ فلینڈر کی گری جو 14 رنز بناکر محمد عامر کی گیند پر ایل بی ڈیبلیو آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد آؤٹ ہونے والے بلے باز کوائنٹن ڈی کوک تھے جو شاندار 129 رنز کی اننگ کھیل کر شاداب خان کی گیند پر حسن علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

میزبان ٹیم کا نواں نقصان کگیسو رابادا کا ہوا جو 21 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ آخری نقصان ڈین اولیور کا ہوا جو صرف 1 رن بناسکے اور شاداب خان کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور شاداب خان نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دیکھایا جبکہ محمد عامر نے 2، محمد عباس اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا تو امام الحق اور شان مسعود اننگ کا آغاز کرنے آئے اور اپنی ٹیم کو اچھی شروعات دی۔ لیکن 67 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 35 رنز بناکر ڈیل اسٹین کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے دوسری وکٹ شان مسعود کی گری جو 37 رنز بناکر ڈیل اسٹین کی گیند پر کوائنٹن ڈی کوک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ تیسرا نقصان اظہر علی کا ہوا جو 15 رنز بناکر ڈین اولیور کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل اسٹین نے 2 اور ڈین اولیور نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیے: جوہانسبرگ ٹیسٹ، افریقا کو 212 رنز کی برتری حاصل

پاکستان اسکواڈ:

سرفراز احمد (کپتان)، امام الحق، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابراعظم، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی اور محمد عباس شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ اسکواڈ:

ڈین ایلگر (کپتان)، ایڈن مرکرم، ہاشم آملہ، ڈی بریون، زبیر حمزہ، ٹیمبا باووما، کوائنٹن ڈی کوک، فلینڈر، کگیسو رابادا، ڈیل اسٹین اور ڈین اولیور شامل ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay