نزلہ ، زکام اورکھانسی میں آرام کے لیے چند گھریلو نسخے

Cold-Cough

موسم کے کروٹ لیتے ہی نزلہ ، زکام کھانسی اور فلو کی شکایات عام ہو جاتی ہیں ۔بچے ہوں یا بڑے دونوں ہی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ پاتے ۔

کہنے کو تو کئی دوائیں نزلہ زکام اور کھانسی کے علاج کے لئے موجود ہیں لیکن ان امراض سے مکمل چھٹکارا پا نے کے لیے لیے آج بھی گھریلو ٹوٹکے ، نسخے اور تدابیر کارآمد ہیں ۔

اسٹیم
پانی کی بھاپ میں سانس لینے سے ناک سے حلق تک کا اندرونی حصہ نزلے کی رطوبت سے صاف ہوجاتا ہے ۔ اور ناک کی بندش سے ہونے والی گھٹن اور بے چینی دور ہوتی ہے ۔ یہ عمل بہت آسان ہے ، کسی صاف ستھری پتیلی میں تین چوتھائی پانی بھر کر اسے ابالیں اور اسے ا حتیاط سے کسی میز وغیرہ پر رکھ کر سر کے اوپر صاف کپڑا یا تولیہ لپیٹ کر اٹھتی بھاپ کی طرف چہرہ جھکا کر اس میں گہرے سانس لیتے رہیں ۔
یہ ضروری ہے کہ چہرہ بھاپ سے جھلسنے نہ پائے ۔ اسی پانی میں اگریوکلپٹس آئل کی بھی چند بوندے شامل کر لی جائیں توناک کھلنے اور وائرس کا بہ آسانی نکلنے کا عمل اور بھی موثر ہو جاتا ہے ۔ یوکلپٹس کا درخت جس کو عرف عام میں سفیدا بھی کہتے ہیں ، ہر جگہ موجود ہے اس کے تازہ پتوں سے بھی یہ کام لیا جاسکتا ہے ۔ کھولتے پانی میں اس کے مٹھی بھر پتے شامل کر لیں ۔
ڈاکٹر کی ہدایت کے بعد آپ پانی میں ویکس یا بام ڈال کر بھی اسٹیم لے سکتے ہیں اس عمل سے ناک کھلنے کے علاوہ گلے کی خراش اور کھانسی کو بھی آرام ہوتا ہے اور نزلے کے حملے کا مقابلہ کرنے میں آسانی ہوجاتی ہے ۔ یہ عمل پانچ سے دس منٹ تک کرنا چاہیئے ۔ اس ےبند ناک کھل جاتی ہے اور سر درد میں بھی آرام آتا ہے ۔

Image result for steam for cold
شہد اور لیموں کا استعمال
نزلے کے دوران بغیر دودھ کی چائے میں شکر کی جگہ شہد اور لیموں کا رس شامل کر کے پینا چاہیئے ۔ چائے کے علاوہ سادہ گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ شہد اور تازہ لیمو کا رس شامل کر کے چسکیاں لیکر پینے سے چھیلے ہوئے گلے کو بہت آرام پہنچتا ہے ۔

Related image
دارچینی کی چائے
نزلے اور زکام کے لئے دارچینی کی چائے بہت موثر ہوتی ہے ۔ اس کا سفوف چائے کے ایک چمچ کے برابرکھولتے پانی میں 20 منٹ تک ڈھک کر دم دینے کے بعد اس میں شہد بقدرے ذائقہ ملا کر پینا چاہیئے ۔ دن میں اسکی ایک سے تین پیالیاں پی جا سکتی ہیں ۔
اس کے علاوہ نارمل چائے جس طرح سے بنتی اس میں جائے کی پتی کے ساتھ ایک ٹکڑا دار چینی کا ڈال کر اچھی طرح جوش دیں لیں تو ذائقے دار اور صحت بخش جائے تیار ہوجاتی ہے جو کہ اس موسم کے لیے نہایت مقوی ہے ۔

Image result for Cinnamon and ginger tea
نزلے کا دشمن لہسن
نزلے زکام میں لہسن کا استعمال بے حد بہترین ہے اس کے استعمال سے نا صرف بلغم خوب خارج ہوتا ہے بلکہ گلے اور غدودوں کا ورم بھی کم ہو جاتا ہے ۔نزلے زکام اور کھانسی کے لئےلہسن کو پیس کر شہید میں ملا کر کھانے سے افاقہ ہوتا ہے ۔

Image result for flu steam
ادرک ، تلسی اور شہد کی چائے
تازہ ادرک کچل کراس کا ایک چائے کا چمچ رس ایک پیالی گرم پانی میں شہد سے میٹھا کر کے پینے سے بلغمی کھا نسی ، سینے کی جکڑن اور سینے کو بہت آرام ملتا ہے ۔ بلغم خارج ہوتا ہے اور پسینہ آکربخار دور ہوجاتا ہے ۔ اس میں تلسی کے تازہ پتوں کا رس ایک چائے کا چمچ ملانے سے یہ اور بھی مفید ہو جاتا ہے ۔ تلسی کے خشک پتے بھی استعمال ہو سکتے ہیں ۔

Image result for adrak tulsi aur honey

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay