دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

ڈربن: جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ ڈربن میں کھیلا گیا۔ جس میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اعشاریہ 5 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بناکر حریف ٹیم کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگ کا آغاز ہاشم آملہ اور ہینڈرکس نے کیا۔ لیکن دونوں بلے باز اپنی ٹیم کو اچھی شروعات نہیں دے سکے اور ہاشم آملہ 8 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولد ہرکر پویلین لوٹ گئے۔

میزبان ٹیم کا دوسرا نقصان ہینڈرکس کا ہوا جو 5 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ تیسری وکٹ کپتان فاف ڈوپلیسی کی گری جو 8 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کا شکار ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی چوتھی وکٹ ڈیوڈ میلرکی گری جو 31 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر امام الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پانچواں نقصان ہینرچ کلاسین کا ہوا جو بغیر کوئی رن بنائے شاداب خان کا شکار ہوئے،

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 شکار کیے جبکہ شاداب خان نے 2 وکٹ حاصل کیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ون ڈے میں میزبان ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز امام الحق اور فخرزمان نے کیا۔ لیکن قومی ٹیم کے بلے باز امام الحق ٹیم کو کوئی اچھی شروعات نہیں دے سکے اور 5 رنز بناکر کگیسو رابادا کی گیند پر اینڈل فیلکوایو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کا دوسرا نقصان بابراعظم کا ہوا جو 12 رنز بناکر کگیسو رابادا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد آؤٹ ہونے والے بلے باز محمد حفیظ تھے جو 9 رنز بناکر اینڈل فیلکوایو کی گیند پر کپتان فاف ڈوپلیسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

مہمان ٹیم کی چوتھی وکٹ فخرزمان کی گری جو 26 رنز بناکر ڈین اولیور کی گیند پر ڈیوڈ میلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پانچواں نقصان شاداب خان کا ہوا جو 18 رنز بناکر تبریز شمسی کی گیند پر وین ڈر ڈوسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے چھٹی وکٹ حسین طلعت کی گری جو 2 رنز بناکر تبریز شمسی کا شکار ہوئے۔ ان کے بعد آؤٹ ہونے والے بلے باز شعیب ملک تھے جو 21 رنز بناکر اینڈل فیلکوایو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کی آٹھویں وکٹ فہیم اشرف کی گری جو کوئی رن اسکور نہیں کرسکے اور تبریز شمسی کی گیند پر ایل بی ڈیبلیو آؤٹ ہوئے۔ نویں وکٹ کپتان سرفراز احمد کی گری جو 41 رنز کی اننگ کھیل کر اینڈل فیلکوایو کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے آخری وکٹ حسن علی کی گری جو 59 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر اینڈل فیلکوایو کی گیند پر کپتان فاف ڈوپلیسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اینڈل فیلکوایو نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ  تبریز شمسی نے 3، کگیسو رابادا نے 2 اور ڈین اولیور نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں عثمان شنواری کی جگہ شاہین شاہ آفریدی اور عماد وسیم کی جگہ حسین طلعت کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ڈیوائن پریٹورائس اور عمران طاہر کی جگہ ڈین پیٹرسن اور تبریز شمسی کو ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مورال بلند ہے، اچھا پرفارم کریں گے۔

جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان اسکواڈ:

سرفراز احمد (کپتان)، امام الحق، فخرزمان، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان، حسین طلعت، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور حسن علی شامل تھے۔

جنوبی افریقہ اسکواڈ:

فاف ڈوپلیسی (کپتان)، ہاشم آملہ، ہینڈرکس، وین ڈر ڈوسن، ڈیوڈ میلر، ہینرچ کلاسین، اینڈل فیلکوایو، کگیسو رابادا، ڈین پیٹرسن، تبریز شمسی اور ڈین اولیور شامل تھے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay