وفاقی حکومت کادوسرامنی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیاجائےگا

[mashshare]

اسلام آباد : وفاقہ حکومت کا دوسرا منی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگا ، جس میں وزیرخزانہ اسد عمر رواں مالی سال کا دوسرا بجٹ پیش کریں گے۔ فنانس بل سے متعلق تمام تجاویز وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی ہیں اور وزیر اعظم کی منظوری کے بعد تجاویز کو فنانس بل کا حصہ بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر ، مہنگے موبائل ، 1800 سی سی درآمدی گاڑیوں ، پالتوجانوروں کی امپورٹڈخوراک پر ٹیکس بڑھائے جانے کا امکان ہے جبکہ امپورٹڈ کپڑے، جوتے، جیکٹس، بریف کیس، امپورٹڈپرس،بیلٹس اورکوٹ بھی مہنگے ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں سگریٹ پرایکسائزڈیوٹی مزیدبڑھانے اور فیڈرل ایکسائز 30جون 2019تک عائد کیے جانے پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ڈیڑھ سو صنعتی خام مال پر کسٹمز ڈیوٹیز ختم کئےجانے کا بھی امکان ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay