جنوبی افریقہ کیخلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

SAvPAK

لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ جس میں سرفراز احمد کو شاہینوں کی کپتانی سونپی گئی ہے۔

پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں سرفرازاحمد (کپتان)، آصف علی، بابراعظم، فہیم اشرف، فخرزمان، حسن علی، حسین طلعت، عماد وسیم، محمد عامر، محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک اور عثمان خان شنواری شامل ہیں،

جنوبی افریقا کے ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں فاف ڈوپلیسی (کپتان)، گیہان کلوئٹے،جونیئر ڈالا، کوائنٹن ڈی کاک،بیوران ہینڈرکس، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، کرس مورس، ویان ملڈر، اینڈائل فیلکوایو، تبریز شمسی، لوٹھو سپاملا اور ریسی وان ڈار ڈوسن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز یکم فروری سے شروع ہوگی۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی 3 اور تیسرا 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay