اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش

عوام کے لیے ایک اچھی خبر اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے فروری کےلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویشن کو بھیج دی ہے۔سمری وزارت پٹرولیم کو موصول ہوچکی ہے،تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت 59 پیسے کمی کر کے 90 روپے 38 پیسے فی لیٹر کرنے کی سفارش کی ہے۔اوگرا نے اس کے ساتھ ہی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 68 پیسے کمی کے بعد 102 روپے فی لیٹر کرنے کا کہا ہے۔

وزارت پٹرولیم کو تجویز دی گئی ہے کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 92 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ اوگرا کی سمری پر وزارت پٹرولیم حتمی فیصلہ وزیر خزانہ اور وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کرے گی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay