سیریز ٹو سیریز کپتان نہیں ہونا چاہیے، وسیم اکرم

کراچی: سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ سیریز ٹو سیریز کپتان نہیں ہونا چاہیے۔

سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان وسیم اکرم کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیریز ٹو سیریز کپتان نہیں ہونا چاہیے جب کہ دنیا میں کسی بھی ٹیم کا سیریز ٹو سیریز کپتان نہیں ہوتا ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سیریز ٹو سیریز کپتان کا پیغام دیا ہے تو اس کے خلاف ہوں جب کہ سرفراز احمد کے معاملے کو بہتر انداز میں سنبھالا جاسکتا تھا۔

سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانے کا اب کوئی وقت نہیں ہے اور اس سے غلطی ہو گئی، پابندی لگ گئی اب پی سی بی صحیح فیصلے لے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں سرفراز احمد نے میزبان ٹیم کے کھلاڑی اینڈائل فیلوک وائیو کو نسلی تعصب پر مبنی جملہ کہا تھا جو انہوں نے سنا بھی نہیں۔

اس کے بعد سرفراز احمد نے اپنے اس جملے کے لئے کھلاڑی سے معافی بھی مانگی تھی اور انہیں اینڈوائل فیلوک وایو نے معاف بھی کیا تاہم اس کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کپتان سرفراز احمد پر 4 میچز کی پابندی لگائی جس کے بعد انہیں وطن واپس بلا لیا گیا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay