نوازشریف کی اسپتال میں کباب، سموسوں سے تواضع کی گئی، فیاض الحسن

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی اسپتال میں کباب، سموسوں سے تواضع کی گئی۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آل شریف کو دوسری گولی اعظم سواتی نے استعفیٰ دے کردی جبکہ علیم خان نے گرفتار ہو کر آل شریف کو تیسرا ٹیکا لگایا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آل شریف کو اس سب کے باوجود شرم نہیں آتی ہے جب کہ نواز شریف کا 3 میڈیکل بورڈز نے چیک اَپ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی اسپتال میں کباب، سموسوں سے تواضع کی گئی ہے اور دراصل نواز شریف لندن جانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان دیا کہ ایک کے بعد دوسرا بورڈ، ایک اسپتال کے بعد دوسرا اسپتال، پہلے پی آئی سی، جیل، پھر سروسز اسپتال جہاں شعبہ امراض قلب نہیں، اب پھر پی آئی سی لے جانے کی کوشش، میاں صاحب نے انکار کیا۔ میاں صاحب نے کہا خانہ بدوش ہوں نہ تضحیک کانشانہ بننے کو تیار ہوں، نواز شریف نے کہا مجھے واپس جیل لے جایا جائے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay