تحقیقات کے دوران کسی کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے، خورشید شاہ

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران کسی کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکمرانوں کو پارلیمنٹ کی قدر کرنی چاہیے اور علیم خان کیس کی تفتیش ہورہی ہے۔ ہمارا پہلے جو مؤقف تھا آج بھی وہی ہے۔

پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران کسی کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے اور دوران تحقیقات گرفتاری سے قانونی تقاضے پورے نہیں ہوتے ہیں۔ پارلیمنٹ، عوام اور کا احترام کرنا ضروری ہے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کی قدر نہ کرنے سے ریاست کو نقصان پہنچتا ہے جب کہ فیصلے پارلیمنٹ کے اندر ہونے چاہئیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay