علیم خان کی گرفتاری صرف دکھاواہے،خورشیدشاہ

khurshid-shah

لاہور : رہنماپیپلزپارٹی خورشیدشاہ نے کہا ہےکہ علیم خان کی گرفتاری صرف دکھاواہے۔

لاہور میں خورشیدشاہ نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ علیم خان کی گرفتاری بیلنس کرنےکی کوشش ہے،ان کےنام کےساتھ ایک اورنام بھی جڑاہے،آنےوالےوقت میں بڑی چیزیں اوربھی سامنےآئیں گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ جلدبازی میں گرفتارکی گئی،ان کورہائی مل جائےگی،پھرباہرآکریہ کہیں گےاحتساب سب کاہوتاہے۔ رہنماپیپلزپارٹی نے کہاکہ بلاول بھٹوکےخرچےکی بات ہوتی ہےتوان کی بھی ہونی چاہیے،علیم خان کی گرفتاری صرف دکھاواہے۔

ان کاکہنا تھاکہ نیب قوانین میں ترامیم کی حکومت نےخودبات کی تھی،کون این آراومانگ رہاہے،کون دےرہاکچھ نہیں معلوم،این آراوکوئی مانگ رہاہےتواس کانام بتایاجائے۔

خورشیدشاہ نے مزید کہاکہ سپریم کورٹ کےحکم پرعمل ہوناچاہیے،بجٹ پیش کرکےملک کےساتھ کیوں مذاق کیاگیا؟

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay