پیپلزپارٹی رہنماؤں کی گرفتاری کوئی نئی بات نہیں ہے،آصف زرداری

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی رہنماؤں کی گرفتاری کوئی نئی بات نہیں ہے، سندھ حکومت کوہٹانےکامنصوبہ پہلےبھی ناکام ہوااب بھی ناکام ہوگا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک مشکل حالات سے گزررہا ہے،ہنگامی حالات ہیں،کشمیرکی صورتحال اہم ہے، نابالغ حکومت کو سمجھ نہیں آرہی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ کشمیر کے حالات بہت نازک ہیں،حکومت کے آنے سے پاکستان مزید تنہارہ گیا، بھارت نےتاج ہوٹل واقعہ کاالزام بھی پاکستان پرلگایا، پاکستان نےسفارتی محاذپرتاج ہوٹل معاملےکامقدمہ لڑا، بھارت نے جارحیت کی تو سب متحد ہوں گے،پوری قوم فوجی بھائیوں کے ساتھ ہوگی۔

آصف علی زرداری نے آغا سراج درانی کی گرفتاری سے متعلق کہا کہ اسپیکرسندھ اسمبلی کوگرفتار کیا گیا ہے، اسپیکرسندھ اسمبلی کی گرفتاری کی مذمت کرتاہوں، پیپلزپارٹی رہنماؤں کی گرفتاری کوئی نئی بات نہیں ہے، حقوق کے لیے جنگ لڑیں گے۔ ہردورمیں پیپلزپارٹی کو اپنوں نے ہی دغادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں جیل جانا پڑا تو دیکھ لیں گے،جیل میرا دوسرا گھر ہے،ڈرنے والے نہیں ہیں،بلاول بینظیربھٹو کابیٹا ہے تم اس کو کیا ڈراؤگے، نیب کا مقابلہ کریں گے۔ منگی صاحب یہاں ہمارے سندھیوں کو گرفتار کررہے ہیں، سندھ حکومت کوہٹانےکامنصوبہ پہلےبھی ناکام ہوااب بھی ناکام ہوگا۔

سابق صدر نے کہا کہ سعودی ولی عہدکی آمد پرشہبازشریف کوبلایاگیانہ مجھے، ایسا نہیں ہے کہ ہم طاقت کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، اگرحکومت بلاتی توسعودی ولی عہدسےملاقات کےلیے ضرور جاتا، ہم نےپہلے بھی ایسے رویوں کا سامنا کیا،آئندہ بھی کریں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay