اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب کسی کارروائی پرحکومت سے نہیں پوچھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ احتساب کو سیاست سے جوڑنا مناسب نہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمیشہ قانون کی عملداری کی حمایت کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پوری قوم فوج کےساتھ کھڑی ہے اور پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سےنہیں دیکھ سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا تشدد کابیانیہ بری طرح ناکام ہورہاہے۔ بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کواجاگرکریں گے۔ لوگوں کوتشدد پراکساناانتہائی نامناسب رویہ ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتے اگر بھارت مذاکرات پرآناچاہےتوہم اس کیلئےتیارہیں لیکن یہ بتاناچاہتےہیں کہ ہم نے چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں۔ پاکستانی افواج کی بہادری کودنیاتسلیم کرتی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مودی سرکارپاکستان مخالف جذبات کواستعمال نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیابھارتی مؤقف کوتسلیم نہیں کررہی۔ ہم تعلقات کومعمول پر لانا چاہتے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay