نئے پاکستان کا کارنامہ ہے اسپیکر کو گھسیٹو،خورشیدشاہ

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہماری لڑائی کتنی بھی ہو،کرسی پرکوئی بھی ہوقابل احترام ہے، نئےپاکستان کاکارنامہ ہےاسپیکرکوگھسیٹو۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ نے اظہار خیال کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو کمزور بنانے کی کوشش ہوتی رہی،تمام اراکین ووٹ لیکر آئے ہیں ہمیں احترام ہے،اسپیکرکی کرسی پرکوئی بھی بیٹھاہواس کااحترام ہوتاہے۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے پارلیمنٹ سے نیچے ہیں،آپ دہشت قائم کریں گےتوملک کی حوصلہ افزائی ہوگی یاجگ ہنسائی، کل ایک منتخب اسپیکرکےگھر پر12گھنٹے تک نیب ٹیم رہی،انہیں گھسیٹ کرگاڑی میں ڈالنا ہمارے لیے تکلیف دہ ہے،جمہوریت کےلیےپیپلزپارٹی نےجدوجہد کی ہے۔

رہنماء پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم پاکستان کومضبوط ملک دیکھناچاہتےہیں،ہماری لڑائی کتنی بھی ہو،کرسی پرکوئی بھی ہوقابل احترام ہے،اسپیکر کا ایک آئینی کردار ہوتا ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے خورشید شاہ کاکہنا تھا کہ منتخب ایوان کےاسپیکرکوگھسیٹ کرآپ کیاثابت کرناچاہتےہیں،ہوسکتاہےآغاسراج کسی چیزمیں ملوث ہوں لیکن یہ رویہ قبول نہیں،سندھ پاکستان کااہم صوبہ ہے، سیاستدانوں کےعلاوہ کسی اورکاکبھی احتساب نہیں ہوتا،اسپیکرخودکمزورہوگاتو اسمبلی کیسے چلے گی،سیاستدان ایک دوسرےکوچورکہیں گےتوعوام کیا کہےگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرےکےلیےہی مصیبت بنے ہوئےہیں،نئےپاکستان کاکارنامہ ہےاسپیکرکوگھسیٹو، کل شاہدخاقان عباسی سمیت کسی اورنےبھی بات کی۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ وضاحت کردوں مجھ پرکوئی کیس نہیں ہے،میں آزاداورسخت فیصلے کرکے ایوان کا تقدس برقراررکھوں گا، جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ جناب اسپیکر!ہم نےکب کہاآپ پرکیس ہیں،کیس توبنائےجاتے ہیں،وضاحت نہ کریں،ڈریں اس وقت سےجب آپ کوکمزورکرنےکےلیےکیس بنائےجائیں،ملک کےسربراہ کو ایک ایک بیان سوچ کر دینا چاہیے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم ہرسطح پر احتجاج کریں گے،اداروں کو خودمختارہوناچاہیے،اداروں کااحترام ہوناچاہیے،آج کسی کو پکڑاگیا ہے،کل کسی اور کوگرفتارکیاجائےگا،ملکی اداروں کا احترام کریں گے اور احتجاج بھی کریں گے،یہ ملک ہماراہے،ہم نےبنایا ہے،آغاسراج درانی کی گرفتاری پراپوزیشن احتجاج کرتی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay