نیب نے سندھ حکومت کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات مستردکردیے

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ حکومت کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات مسترد کردیے۔

نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے الزامات بے بنیاد اور جارحانہ پروپیگنڈے کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی بدسلوکی، چادرچاردیواری پامال کرنےکاسوچ بھی نہیں سکتے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیب ہرشہری کی عزت نفس پر مکمل یقین رکھتاہے۔ نیب نے واضح کیا کہ گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کے اہلخانہ کے ساتھ کسی قسم کی بدسلوکی نہیں کی گئی۔ نیب اہلکاروں نےقانون کےمطابق عدالت سےسرچ وارنٹ حاصل کیے۔

نیب اہلکاروں کیساتھ خواتین اہلکاربھی موجود تھیں اور تمام کارروائی قانون کے مطابق کی جب کہ سندھ حکومت کانیب پردہشتگردی کاالزام لگاناافسوسناک ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ آغا سراج درانی تقریب میں شرکت کیلئے اسلام آباد گئے تھے جہاں ہوٹل سے گرفتار کیا گیا تھا۔ آغا سراج درانی پر نوکریاں دینے کے الزامات لگائے گئے۔

مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی کے گھر پر دھاوا بولا اور نیب ٹیم گیٹ توڑ کر، دیواریں پھیلانگ کر گھرمیں داخل ہوئی۔ آغا سراج درانی کے گھر میں خواتین سے بد تمیزی کی گئی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay