علیم خان کا5مارچ تک جسمانی ریمانڈ منظور

aleem-khan

لاہور : احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں اور آف شور کمپنی کیخلاف کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء علیم خان کا 5 مارچ تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں امدن سے زائد اثاثوں اور آف شور کمپنی کیس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء علیم خان کو پیش کیا گیا، اس موقع پر احتساب عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ علیم خان کےبیٹوں نےعدالت کےمرکزی دروازےکی سیکیورٹی سنبھالی ہوئی تھی۔

احتساب عدالت کے معزز جج نجم الحسن بخاری نے بند کمرے میں علیم خان کے خلاف کیس کی سماعت کی۔جس کے دوران نیب کی جانب سے علیم خان سے ہونے والی تفتیش کی رپورٹ پیش کی گئی اور ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
جس کے بعد عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں اور آف شور کمپنی کیخلاف کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء علیم خان کا 5 مارچ تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

واضح رہے 6 فروری کو نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اورآف شورکمپنیوں کیس میں پنجاب کے سینئر وزیرعبدالعلیم خان کو گرفتارکیا تھا۔ نیب لاہور کے مطابق علیم خان نے بطورسیکریٹری پارک ویوآپریٹوسوسائٹی اختیارات کاناجائزاستعمال کیا، جبکہ انہوں نے رکن اسمبلی کی حیثیت سےبھی اختیارات کاناجائزاستعمال کیا۔

نیب کا کہنا ہے کہ علیم خان نےپاکستان،بیرون ممالک میں آمدن سےزائداثاثےبنائے،علیم خان نےلاہور،مضافات میں اےاینڈاے کمپنی، 900کنال  اراضی بنائی،علیم خان نے600کنال اراضی کی خریداری کیلئےرقم بھی اداکی۔

نیب لاہور کے مطابق 2005اور2006میں یواےای،برطانیہ میں متعددآف شورکمنیپاں قائم کیں،علیم خان کی جانب سےریکارڈمیں مبینہ ردوبدل بھی کیاگیا،علیم خان پوچھےگئےسوالات کاجواب نہ دے سکے،تسلی بخش جوابات نہ ملنےپرعلیم خان کوگرفتارکیاگیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay