بھارتی سورماؤں کو خاک چٹانے والے اسکواڈرن لیڈر محمد حسن کو قوم کا سلام

کراچی: پاک فضائیہ کے شاہین اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی سورماؤں کو خاک چٹانے کے بعد قوم کے ہیرو بن گئے اور ملک بھر سے عوام ان کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں 14 فروری کو بھارتی فورسز کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں 40 قابض بھارتی فوجی مارے گئے جس کو مودی سرکار نے اپنی سیاست چمکانے کا نایاب موقع جانا اور اپنی اندھی روایت برقرار رکھتے ہوئے حملے کے محض چند ہی منٹ بعد پاکستان کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا اور جنگ کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو واقعے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کی پیشکش کی گئی جس کو پس پشت ڈال کر مودی سرکار نے اپنی قوم کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کو ترجیح دی۔

25 اور 26 فروری کی درمیانی شب بھارتی فضائیہ کے جہازوں نے پاکستانی فضائی حدود میں دراندازی کی جس کے بعد پاک فضائیہ کی  بروقت کارروائی سے ڈرپوک دشمن اپنا اضافی وزن پاکستانی حدود میں گرا کر بھاگ نکلا اور حسب عادت واویلا مچاتی بھارتی میڈیا نے دعویٰ کرڈالا کے ان کے سورماؤں نے پاکستان میں گھس کر کئی سو دہشت گردوں کو مارڈالا ہے لیکن اس کارروائی کا کوئی ثبوت بھارتی حکام کی جانب سے اپنے میڈیا کو فراہم نہیں کیا گیا۔

جواب میں پاکستان کی سول و عسکری حکام نے صاف الفاظ میں کہا کہ بھارت سرپرائز کے لیے تیار ہوجائے اور اس دراندازی کا اس کو بھر پور جواب دیا جائے گا۔

26 اور 27 فروری کی رات بھی سیالکوٹ اور آزاد کشمیر کے مختلف سیکٹرز پر بھارتی فورسز نے فائرنگ اور گولہ باری کی جس پر پاک فوج نے دشمن کو کاری ضرب لگاتے ہوئے کئی بھارتی مورچوں کو تباہ کیا۔ جنگ کے جنون میں اندھی بنی بھارتی فضائیہ نے ایک مرتبہ پھر 27 فروری صبح کے وقت پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی ۔


اس بار دشمن کو مزہ چکھانے کے لیے پاکستان ائیرفورس بالکل تیار تھی۔ پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے طیاروں کو فوری ایکشن لیتے ہوئے تباہ کردیا گیا ۔ دشمن کا ایک طیارہ پاکستان کی حدود میں جب کہ دوسرا طیارہ سرحد کے پار گرا۔ پاکستانی حدود میں گرنے والے بھارتی طیارے کے پائلٹ کو جائے موقعہ سے پاک فوج کے جوانوں نے حراست میں لیا۔

دشمن کے طیاروں کو نیست و نابود کرنے والے بھارتی سوماؤں کو خاک چٹانے والے پاکستان کے سپوت اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی ائیربیس میں واپس پہنچے تو ان کے ساتھیوں کی جانب سے اس بہادر مجاہد کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اپنے عظیم کارنامے کے بعد اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی نے قوم کے دل میں گھر کرلیا ہے اور ملک بھر سے ان کو داد دی جارہی ہے۔

اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق مجاہد اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی ولد محمود علی روشنیوں کے شہر کراچی سے تعلق رکھتے ہیں۔ انھوں نے اپنی ابتدائی تعلیم عثمان پبلک اسکول سے حاصل کی اور انٹر کرنے کے بعد پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا۔

پاک فضائیہ کے شاہین اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی نے اپنے کارنامے سے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے اور دشمنوں کے دل میں پاکستان کی دھاگ بیٹھا دی ہے ۔ اب دشمن یہ سوچنے پر مجبور ہے کہ شروعات ایسی ہے تو انتہا تک پاکستان کے یہ جوان بھارت کا نام بھی دھرتی پر رہنے دیں گے یا اس کو بھی مٹادیں گے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جنگ میں کسی کی جیت نہیں انسانیت کی ہار ہوگی لیکن افواج پاکستان مادر وطن کی حفاظت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ تیار ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay