علیم خان کےجسمانی ریمانڈکی استدعامسترد ، جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل

Aleem-Khan

احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سینئر صوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے علیم خان کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جہاں ان کے مزید ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے نیب کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر 18 مارچ تک کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نے 6 فروری کو علیم خان کو آف شور کمپنی اسکینڈل اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تفتیش کے لیے طلب کیا تھا، جس کے لیے وہ نیب آفس پہنچے، جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔گرفتاری کے بعد علیم خان نے سینئر صوبائی وزیر بلدیات کی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay