پی ایس ایل سیزن4، ملتان سلطانز نےلاہورقلندرزکو7وکٹوں سے ہرادیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کے اہم میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا 29 واں میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر لاہور قلندر کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قنلدرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے اور حریف ٹیم کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ملتان سلطان کی جانب سے عمر صدیق اور جیمز وینس میدان میں اترے تاہم کسی نمایا اسکور کے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔  صدیق 13 اور وینس 25 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

ان کے بعد شان مسعود نے میچ کو سنبھالا اور 48 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ کریس پر ان کا ساتھ جانس چارلس نے نبھایا اور میچ کی آخری گیند تک کریس پر موجود رہے ۔ انھوں نے 41 رنز کی ناقابل تسخیر اننگ کھیلی جبکہ شاہین آفریدی بھی 3 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز نے 141 رنز کا ہدف 12 اوور میں حاصل کرکے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور ڈیویڈ وائس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 4 کے 29 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پہلی اننگ میں لاہور کی جانب سے فخر زمان اور رکی ویسلے نے اننگز کا آغاز کیا جہاں رکی ویسلے صرف 4 رنز بناکر کرس گرین کی بال پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد سہیل اختر ویسلے کی جگہ آئیں مگر زیادہ نہ ٹک سکے اور محمد عباس کی بال کا شکار ہوگئے۔

لاہور قلندرز کی دوسری وکٹ ملتان سلطانز کیخلاف 39 رنز پر سہیل اختر کی گری، انہیں محمد عباس نے کرسچین کے ہاتھوں کیچ کرایا،سہیل اختر کی جگہ آئے حارث سہیل 7 رنز بناکر شاہد آفریدی کی بال کا نشانہ بنے اور پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان فخر زمان نے 53 رنز بناکر شاہد آفریدی کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کے سعد علی بھی 8 رنز بناکر محمد عباس کی بال پر آؤٹ ہوگئے،اس وقت ٹیم کا اسکور 94 رنز تھا، اٹھارواں اوور شروع ہوا ہی تھا کہ لاہور کی چھٹی وکٹ گر گئی۔ وائزے 30 رنز بناکر محمد عباس کی بال پر کیچ ہوگئے۔ گنارتنے نے 12 ، شاہین آٖفریدی نے 6 رنز بنائے جبکہ حسن علی اور حارث راؤف ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد عباس نے 3، شاہد آفریدی 2، محمد الیاس اور کرس گرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay