پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 61 رنز سے شکست دیدی

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کے 30ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 61 رنز سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ایونٹ کا 30واں میچ کھیلا گیا۔ جس میں پشاور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بناکر حریف ٹیم کو جیت کے لئے 204 رنز کا ہدف دے دیا۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے اننگ کا آغاز کولن منرو اور بابراعظم نے کیا۔ لیکن دونوں بلے باز اپنی ٹیم کو اچھی شروعات نہیں دے سکے اور کولن منرو بغیر کوئی رن بنائے پہلے ہی اوور میں حسن علی کی گیند پر ایل بی ڈیبلیو آؤٹ ہوگئے۔

کراچی کی دوسری وکٹ بابراعظم کی گری جو 13 رنز بناکر سمین گل کی گیند پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ تیسرا نقصان لیام لونگسٹن کا ہوا جو 6 رنز بناکر ٹیمل ملز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

عماد الیون کی جانب سے چوتھی وکٹ بین ڈنک کی گری جو 6 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر وکٹ کیپر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پانچوان نقصان افتخار احمد کا ہوا جو 4 رنز بناکر سمین گل کی گیند پر ایل بی ڈیبلیو آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی چھٹی وکٹ کولن انگرم کی گری جو 71 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر ٹیمل ملز کی گیند پر وہاب ریاض کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ساتواں نقصان سہیل خان کا ہوا جو 1 رن بناکر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

عماد الیون کی جانب سے آٹھویں وکٹ محمد عامر کی گری جو  بغیر کوئی رن بنائے وہاب ریاض کا شکار ہوئے۔ نویں وکٹ کپتان عماد وسیم کی گری جو 30 رنز بناکر حسن علی گی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ آخری وکٹ عمر خان کی گری جو کوئی اسکور نہیں بناسکے اور رن آؤٹ ہوگئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دیکھایا جبکہ سمین گل، ٹیمل ملز اور وہاب ریاض نے 2،2 وکٹ حاصل کی۔

پی ایس ایل سیزن فور کے 30ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

پشاور زلمی کی جانب سے اننگ کا آغاز کامران اکمل اور امام الحق نے کیا اور دونوں بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ لیکن کامران اکمل 86 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر کولن منرو کی گیند پر انہیں کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

سیمی الیون کی دوسری وکٹ کیرون پولارڈ کی گری جو 12 رنز بناکر کولن منرو کی گیند پر کولن انگرم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ تیسرا نقصان لیام ڈاوسن کا ہوا جو 9 رنز بناکر محمد عامر کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے

پشاور کی جانب سے چوتھی وکٹ امام الحق کی گری جو 59 رنز بناکر محمد عامر کا شکار ہوئے۔ پانچواں نقصان کپتان ڈیرن سیمی کا ہوا جو 5 رنز بناکر محمد عامر کی گیند پر عمر خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

سیمی الیون کی چھٹی وکٹ وہاب ریاض کی گری جو 11 رنز بناکر عثمان خان شنواری کی گیند پر لیام لونگسٹن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ساتواں نقصان حسن علی کا ہوا جو 1 رن بناکر رن آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کولن منرو نے 2 اور عثمان خان شنواری نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز:

عماد وسیم (کپتان)، بابراعظم، کولن منرو، لیام لونگسٹن، کولن انگرم، بین ڈنک، افتخار احمد، محمد عامر، سہیل خان، عمر خان اور عثمان خان شنواری شامل تھے۔

پشاور زلمی:

ڈیرن سیمی (کپتان)، کامران اکمل، امام الحق، عمر امین، صہیب مقصود، لیام ڈاوسن، کیرون پولارڈ، وہاب ریاض، حسن علی، ٹیمل ملز اور سمین گل شامل تھے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay