قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے پر ڈیرن سیمی کا شکریہ، آصف غفور

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے پر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا شکریہ ادا کیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی روابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے نام ٹوئٹ کیا۔ جس میں انھوں نے پاکستان آنے پر ڈیرن سیمی کو ایک بار پھر خوش آمدید کہا۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے پر ڈیرن سیمی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اورفرنچائز کے چیئرمین جاوید آفریدی نے مزار قائد پر حاضری دیکر بانی پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

اس موقع پر مزار قائد پر پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض زیب تن کیے ہوئے ڈیرن سیمی نے پاکستان کا قومی پرچم بھی لہریا۔

پی ایس ایل سیزن فور کے پاکستان میں ہونے والے میچز کھیلنے کے لیے اتوار کی صبح کراچی پہنچنے والی پشاور زلمی ٹیم چیئرمین اور کپتان نے مزار قائد پر حاضری دی اور عظیم رہنما قائد محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈیرن سیمی نے خصوصی طور پر مزار قائد کے ڈیزائن کو شاندار قرار دیا۔

ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح پاکستان کے عظیم رہنما تھے۔ ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل کرکے کسی بھی شعبے میں کامیابی ممکن ہے۔ انہوں نے قائداعظم میوزیم کا بھی دورہ کیا اور قائد اعظم کے زیر استعمال رہنے والی اشیا میں گہری دلچسپی لی۔

سیمی کے ہمراہ موجود چیئرمین زلمی فرنچائز پشاور جاوید آفریدی نے کہا کہ شہر قائد میں پی ایس ایل میچز کا انعقاد تاریخی موقع ہے۔ امید ہے جلد پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہوں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay