کوئٹہ نے 10 رنز سے پشاور کو شکست دیکر فائنل میں کوالیفائی کرلیا

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دیکر پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے فائنل میچ میں کوالیفائی کرلیا۔

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ایونٹ کا اہم میچ کھیلا گیا ۔ میچ کا ٹاس جیت کر زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور سرفراز الیون کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیجانب سے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے گئے اور زلمی کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا ۔

ہدف کے حصول کے لیے پشاور زلمی  کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹیں گنوا کر صرف 176 رنز ہی بناسکی اور جیت 10 رنز سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقدر بنی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹز نے 10 وکٹوں سے پشاور زلمی کو شکست دیکر پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے شاندار بیٹنگ کا مظاہر کرتے ڈیرن سیمی نے 46 رنز بنائے جب کہ کیرن پولارڈ 44 رنز بناکر آؤٹ  ہوئے۔ کامران اکمل 22،امام الحق 23، شعیب مقصود 7 ، مصباح الحق 18 اور لیام ڈوسن 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد نواز ، ریلی روسو ، احسن علی اور شین واٹسن نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پہلی اننگ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ جب کہ احسن علی 46 رنز بناکر دوسرے نمبر پر رہے۔ احمد شہزاد ایک، ریلی روسو 11، عمر اکمل 22 اور سرفراز احمد 12 رنز بناکر آوٹ ہوئے جب کہ ڈیون براؤ 12 اور محمد نواز 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے وہاب ریاض نے 2 ، حسن علی ، تیمل میلز ، سمین گل اور کیرن پولاڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں آج کے میچ کے ایک تبدیلی کی گئی۔ عمرامین کی جگہ ٹیم میں مصباح الحق کو شامل کیا گیا ہے جبکہ گلیڈی ایٹرز اسکوارڈ میں بھی ایک تبدیلی کرتے ہوئے سہیل خان کی جگہ امین علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کے لیے پچ بہت اچھی ہے۔ 180 سے زائد اسکور بنانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارامقابلہ مضبوط ٹیم سےہے اور ہم کوشش کریں گےکہ اچھی کرکٹ کھیلیں۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا تھا کہ کوشش ہوگی کوئٹہ کوکم اسکورپرآؤٹ کریں اور مجھے امید ہے کہ آج کا میچ بھی سنسنی خیز ہوگا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay