پی ایس ایل کا ’نازیہ حسن‘ کو خراج تحسین

Nazia-Hassan

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 4) کے فائنل میں کوئین آف پاپ نازیہ حسن کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 4 کا فائنل 17مارچ کو کراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی مایہ ناز پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو خراج تحسین پیش کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی اور گلوکار زوہیب حسن نے ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’مجھے بے حد خوشی ہے کہ ہمارا گانا پی ایس ایل کی اختتامیہ تقریب میں پیش کیا جائے گا‘۔

مزید پڑھیے : کوئین آف پاپ نازیہ حسن آج بھی دلوں میں زندہ

 

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay